حیدرآباد۔8۔مئی (اعتماد نیوز ) قومی الیکشن کمیشن کے چیف وی ایس سمپت نے آج
بی جے پی کی جانب سے بی جے پی کے خلاف کاروائی کے الزام کے بعد رد عمل
ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی پارٹی سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انہوں نے
بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کے الیکشن کمیشن کی جا نب سے بی
جے پی مخالف فیصلہ کے الزام کا جواب دیتے ہوئے اس
الزام کو افسوسناک قرار
دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی شکایتوں کو بنیاد بناکر عہدیداروں کا
تبادلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ میں کوئی
خامی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آج وارناسی میں بی جے پی کے پی ایم امیدوار
نریندر مودی کے جلسہ کے لئے عدم اجازت پر بی جے پی کیڈر کی جانب سے دہلی
اور وارناسی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔